ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینزویلا کی حکومت اور عوام مل کر ملکی مسائل حل کر سکتے ہیں، چین

وینزویلا کی حکومت اور عوام مل کر ملکی مسائل حل کر سکتے ہیں، چین

Wed, 20 Sep 2017 19:43:44    S.O. News Service

بیجنگ،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بیجنگ حکومت نے کہا ہے کہ وینزویلا کی حکومت اور عوام مل کر ملکی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے نیو یارک میں اپنے وینزویلین ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ اس لاطینی امریکی ملک کے مسائل قومی اتحاد کو عدم استحکام کا شکار کیے بغیر قانونی فریم ورک کے تحت حل ہو سکتے ہیں۔ وینزویلا میں گزشتہ چار ماہ کے دوران حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں ایک سو پچیس افراد مارے جا چکے ہیں۔ اس صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


Share: